
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں دفعہ 144 میں مزید 2 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
جسکے مطابق شہر میں کوئی بھی جلسہ یا ریلی نکالنا ممنوع ہے۔ احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کیمطابق 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، پابندی امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔









