کراچی : ایک ہی دن میں آتشزدگی کے دو واقعات

ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں آتشزدگی کے 2 واقعات پیش آئے۔ ایم اے جناح ووڈ رمپا پلازہ اور کلفٹن بلاک فائیو پارک ٹاور میں ۔ آتشزدگی کے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کیمطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپکے تحت کچرے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کیجانب سے کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسی عمارت میں 3 دسمبر کو بھی آگ لگی تھی جس پر 8 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔









