کراچی اور لاڑکانہ کے میٹرک بورڈز سولر انرجی پر منتقل ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے صوبے میں توانائی بحران کے پیش نظر کراچی اور لاڑکانہ کے میٹرک تعلیمی بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امتحانات اور دفتری امور کو بلاتعطل جاری رکھنا ہے۔
سندھ کے وزیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز، اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور بجلی کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل کا مؤثر حل نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محکمہ جامعات و بورڈز میں مختلف قانونی اور پالیسی اصلاحات بھی کی گئی ہیں، جن کا مقصد تعلیمی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔









