کراچی ؛ آئل ریفائنری کےقریب گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

0
243
کراچی ؛ آئل ریفائنری کےقریب گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں اور 2 باؤزر آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔فوم بھی استعمال ہورہاہے۔ پولیس کیمطابق ، گیس پائپ لائن میں ممکنہ طور پر آگ لگ گئی۔ گورنر نے کمشنر کراچی سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ وہ آگ پر قابو پانیکے لئے ہیلی کاپٹر سےمددلیں۔

تفصیلات کیمطابق ، کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کے دوران گیس لائن کو آگ لگ گئی۔ 8 گھنٹے گزرنے کےباوجود ، آگ بے قابو ہے ، 7 فائر بریگیڈ گاڑیاں اور 2 مالکان بجھانےمیں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈکےعہدیداروں کا کہنا ہے کہ گیس لائن میں آگ لگی ہے ، آگ تیسرےدرجےکی ہے۔ کرین اور ڈمپرزبھی آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں، کرین کی مدد سے ، ریت کوڈمپر میں بھراجارہاہے۔

Leave a reply