کباڑ کی دکان میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

0
199
کباڑ کی دکان میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کوٹ ادو کے نواحی علاقے گرمانی میں کباڑ کی دکان میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دکان میں کباڑ کا کام کرنے والا اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم سکواڈ کے اہلکار، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

محمد وسیم تیلی معمول کے مطابق کچرا چھانٹ رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ بم اسکواڈ کا عملہ اور فرانزک ٹیمیں اس پراسرار دھماکے کی نوعیت کا تعین کریں گی۔

Leave a reply