کان میں درد یا سننے میں کمی؟ یہ علامت کان کے پردے کے پھٹنے کا اشارہ بھی ہوسکتی ہے

0
106
کان میں درد یا سننے میں کمی؟ یہ علامت کان کے پردے کے پھٹنے کا اشارہ بھی ہوسکتی ہے

کان انسانی جسم کا نہایت اہم عضو ہے جو ہمیں آوازیں سننے کی صلاحیت دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کان میں اچانک درد، رساؤ یا سننے میں کمی کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ علامتیں کان کے پردے کے پھٹنے کی نشاندہی بھی کرتی ہیں۔

کان کا پردہ، جسے ٹمپنک میمبرین کہا جاتا ہے، ایک باریک جھلی ہے جو بیرونی اور درمیانی کان کو الگ کرتی ہے۔ یہ جھلی آواز کی لہروں کو اندر منتقل کرتی ہے، اس لیے اس کا متاثر ہونا سننے کی صلاحیت کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔

کان کے پردے کے پھٹنے کی عام وجوہات

انفیکشن: کان میں بیکٹیریا یا وائرس کی انفیکشن سوزش پیدا کرکے پردے کو کمزور بنا سکتی ہے، جو آخرکار پھٹ سکتا ہے۔

تیز شور: دھماکے، اونچی آواز یا کسی شدید شور کے قریب ہونا بھی پردے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

چوٹ: کان میں نوک دار چیز ڈالنا، ایئر بڈز کا غلط استعمال یا کسی حادثے میں چوٹ لگنا بھی پردے کے پھٹنے کا باعث ہوسکتا ہے۔

اہم علامات

اچانک اور شدید کان درد

کان سے پانی یا خون آنا

سننے میں کمی

چکر آنا یا کان میں بھنبھناہٹ

یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی مشورہ لینا ضروری ہے، کیونکہ بروقت علاج سنگین مسائل سے بچا سکتا ہے۔

گھریلو احتیاطی تدابیر اور علاج

ابتدائی تکلیف میں ہلکی گرم سکائی مددگار ثابت ہوسکتی ہے، لیکن اگر درد برقرار رہے یا کان سے رطوبت نکل رہی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ ضرورت پڑنے پر جدید طریقہ علاج ٹمپنومپلاسٹی کے ذریعے کان کے پھٹے ہوئے پردے کی مرمت کی جاتی ہے، جس سے سننے کی صلاحیت بہتر ہو سکتی ہے۔

احتیاط بہترین علاج

ماہرین کے مطابق کان کے پردے کا پھٹنا سنجیدہ مسئلہ ہے جو مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر سماعت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس لیے اگر کان میں کسی بھی قسم کی غیر معمولی تکلیف یا سننے میں تبدیلی محسوس ہو تو فوری طور پر ماہرِ امراضِ کان سے رابطہ کریں۔

Leave a reply