کام والی ماسی کی جائیداد اور لائف سٹائل نے سب کو چونکا دیا

0
182
کام والی ماسی کی جائیداد اور لائف سٹائل نے سب کو چونکا دیا

کام والی ماسی کی جائیداد اور لائف سٹائل نے سب کو چونکا دیا

کراچی کے ایک پوش علاقے سے گرفتار ”ماسی شہناز“ ایک معمولی گھریلو ملازمہ نہیں ہے بلکہ وہ کروڑ پتی لائف اسٹائل گزارنے والی ایک ملکہ نکلی! گھروں میں برتن دھونے کے بعد وہ لاکھوں کی گاڑی میں شاپنگ مالز کی سیر کرتی، کیفے میں شامیں گزارتی، برانڈڈ ملبوسات اور نجی ڈرائیور بھی رکھا ہوا تھا، اس کی شاہانہ زندگی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی میں گرفتار ہونے والی شہناز نامی گھریلو ماسی کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 15 سالوں میں چوری کے ذریعے پانچ کروڑ سے زائد رقم جمع کر چکی ہے، وہ بنگلوں میں کام کے بعد مالکان کے کمروں سے نقدی چرا کر فلیٹس، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور پرچون کی دکان بھی خرید چکی ہے، شہناز کے زیرِ استعمال گاڑیوں کی مالیت دو کروڑ روپے ہے، جب کہ فلیٹس کرایے پر دیے ہوئے ہیں، اس کے بینک اکاؤنٹس میں بھی چالیس لاکھ روپے موجود ہیں، پولیس کو اس کے سے بھی 6 لاکھ روپے بھی ملے ہیں۔

Leave a reply