کار سوزوکی سے ٹکرا گئی، 18 افراد زخمی، ایک دم توڑ گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی بے قابو ہوکر سوزوکی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔
واقعہ ڈیفنس گولڈ مارک کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کیمطابق گاڑی سڑک عبور کرنیوالی سوزوکی سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کیمطابق زخمی افرادکاراورسوزوکی میں سوارتھے جنہیں طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔









