کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ، میاں بیوی جانبحق ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مائی کولاچی روڈ پر ایک کار اور موٹرسائیکل ریلوے پھاٹک کےقریب ٹکرا گئی ، جسمیں موٹرسائیکل سوار اور اسکی اہلیہ ہلاک ہوگئے۔
یہ المناک حادثہ کراچی کے مائی کولاچی روڈ پر ہوا ، جہاں ریلوےپھاٹک کے قریب ایک کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئی ، جسمیں موٹرسائیکل سوار اور اسکی اہلیہ ہلاک اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسکی کارکوتحویل میں لےلیاگیا ہے جبکہ مزیدتفتیش ابھی جاری ہے۔









