ڈی پورٹ ہونےوالےپاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنےکاحکم

وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اور پاسپورٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جسمیں ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کےفوری طور پرپاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔
میٹنگ کے دوران ، ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلیے جلد ہی ایک موبائل ایپ لانچ کیجائے گی ، جوپاسپورٹ کےامور میں آسانی پیداکردیگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور بھکاریوں کوروکنے کیلئےجلداز جلدنئی شرائط کےساتھ تمام قانونی مسائل کوحل کرنیکی ہدایت کی ہے۔









