ڈی پورٹ ہونےوالےسکھوں کے ساتھ امریکی سلوک پر مذہبی جماعت کاشدیدرد عمل

0
158
ڈی پورٹ ہونےوالےسکھوں کے ساتھ امریکی سلوک پر مذہبی جماعت کاشدیدرد عمل

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ سے 112 ڈی پورٹ ہونیوالے ہندوستانیوں کے ساتھ تیسری پرواز گذشتہ رات ہندوستان پہنچی ، جس میں سکھ برادری کے لوگوں کیساتھ سلوک ہندوستان میں بحث کا موضوع بن گیا۔ امرتسر ہوائی اڈے پر امیگریشن کی باضابطہ کارروائیوں کو مکمل کرتے ہوئے ، یہ سکھوں کو بغیر پگڑی کے دیکھا گیا ، جسکی وجہ سے ہندوستان میں ہنگامہ برپا ہوا۔

گذشتہ رات بھیجے جانیوالے ہندوستانیوں میں سے 44 کا تعلق ہریانہ سے تھا ، 33 گجرات سے اور 31 پنجاب سے۔ ویڈیو دیکھتےہی وائرل ہو گیا اور سکھ برادری کی نمائندہ مذہبی تنظیم شیرومانی گوردوارہ پردھاک کمیٹی اور شیرومانی اکالی دل نے اس پر سخت ردعمل ظاہرکیا۔

ہندوستانی اخبار “دی انڈین ایکسپریس” سے بات کرتے ہوئے جسویندر سنگھ نے کہا ، ‘جب مجھے 27 جنوری کو حراست میں لیا گیا اور حراستی مرکز میں لیجایا گیا تواانہوں مجھ سے کہا کہ میں اپنی پگڑی سمیت تمام کپڑے اتاردوں ،ہمیں صرف ٹی شرٹ ، نچلے کپڑے ، موزے اور جوتے پہننے کی اجازت تھی۔ یہاں تک کہ ہمارے جوتے بھی ہٹا دیئے گئے تھے۔ میں اور دوسرے سکھ نوجوانوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ کم از کم ہماری پگڑی واپس کردیں ، لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں سے کوئی خودکشی کرتا ہے تو ، اسکا ذمہ دار کون ہوگا؟ ‘

Leave a reply