ڈی ایس پی اپنے محکمہ کے خلاف عدالت میں پہنچ گیا

0
172
ڈی ایس پی اپنے محکمہ کے خلاف عدالت میں پہنچ گیا

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نےڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب ودیگران کو 12 اگست کیلئے نوٹس جاری کردئیے،عدالت نے آئندہ ہفتے ہونیوالی محکمانہ ڈی پی سی روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے کہا کہ دوسرے فریق کو سن کر آرڈر جاری کریں گے، درخواست گزار کے وکیل چوہدری اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ محکمہ نے بعد میں بھرتی ہونیوالے 355 افسروں کو ترقی دیدی ،درخواست گزار کو ترقی کے معاملے میں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے

،درخواست گزار کو ترقی نہ دینا امتیازی سلوک ہے ،آئندہ ہفتے محکمانہ ڈی پی سی ہونے جارہی ہے درخواست گزار کو پھر نظر انداز کیاگیا ،استدعا ہے کہ درخواست گزار کا نام ڈی پی سی میں شامل کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply