
وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے پر برقرار رہے گی۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو چکا ہے اور یہ نرخ آئندہ پندرہ روز تک مؤثر رہیں گے۔








