ڈھڈیچا : ایسی روایت کہ جان کر کوئی بھی شرمسارہوجائے

0
184
ڈھڈیچا : ایسی روایت کہ جان کر کوئی بھی شرمسارہوجائے

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں خواتین ڈھڈیچا کے نام سے مشہور روایت کا شکار ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ روایت ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں شیو پوری میں اپنائی گئی ہے۔

مذکورہ ڈھڈیچا روایت میں خواتین کو شیو پوری گاؤں میں اشیاء کی طرح بازار میں فروخت کیا جاتا ہے۔ دور دراز کے دیہات سے لوگ ان خواتین کو کرائے پر لینے آتے ہیں۔

مرد اس بازار میں آتے ہیں اور سودے کے حساب سے خواتین کو کرائےپررکھتے ہیں۔ معاہدے میں کرایہ کی مدت بھی مقرر ہے۔ اس کے لیے دور دور سے مرد آتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی پسند کی لڑکی یا عورت کو دیکھتے ہیں، اس کی قیمت طے کرتے ہیں اور اسے خرید کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کو ان کے گھر والےہی بازار میں فروخت کرتے ہیں۔

Leave a reply