
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ باپ بیٹے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی بیٹے کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے گیس شاپ پر واردات کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کو جناح اسپتال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔








