ڈکیتی مزاحمت پر قومی کبڈی کھلاڑی جاں بحق

0
125
ڈکیتی مزاحمت پر قومی کبڈی کھلاڑی جاں بحق

قصور کے نواحی علاقے مائی رابو میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص، ناصر پہلوان، حویلی لکھا سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں انہیں گولی لگی جو ان کی گردن پر لگی۔

زخمی حالت میں ناصر پہلوان کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے۔ پولیس کے مطابق وہ تین بچوں کے والد تھے۔

واقعے کے بعد ناصر پہلوان کی میت کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply