ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر کی چوری حل، چوری شدہ سامان برآمد

کراچی میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک مندر سے مورتیاں، چاندی کے برتن اور نقدی چرانے کے الزام میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صدر کے علاقے سے پکڑا گیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
واقعہ 14 جنوری کو ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں پیش آیا تھا، جب دو ملزمان نے مندر سے 5 مورتیاں، پیتل و تانبے کے برتن اور زیورات کے ڈبے لے گئے تھے۔ اس کے علاوہ مندر کے چندہ بکس سے تقریباً 75 ہزار روپے بھی غائب ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی ابھی فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔









