ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

0
313
ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق لیجنڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے صرف 85 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے یہ فلم بنائی ہے جو کنگ خان کی ‘رب نے بنادی جوڑی’ کے بعد سب سے کم بجٹ والی فلم بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 85 کروڑ میں کاسٹ اور کریو کی فیس شامل نہیں ہے اور دیگر اخراجات کو شامل کرنے کے بعد فلم کا بجٹ 120 کروڑ بنتا ہے۔
راجکمار ہیرانی نے میگا فلم کو 75 دنوں کے مختصر عرصے میں مکمل کیا جس سے فلم کے بجٹ میں کافی فرق آیا ہے۔

شاہ رخ خان اور ہیرانی کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی نان تھیٹرکل رائٹس سے 100 کروڑ کما لیے ہیں۔

‘ڈنکی’ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جو غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے سے نمٹتی ہے، جب کہ ‘ڈنکی’ میں شاہ رخ خان بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ جو ان کے مداحوں کو پسند آئے گا۔

Leave a reply