
ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کراچی میں خونی اور بے لگام ڈمپروں کے حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، ایف۔ بی ایریا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے باپ اور اس کے 2 بچوں کو کچل ڈالا، 14 سالہ احمد رضا اور 22 سالہ ماہ نور اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ڈمپر نے ان کو کچل ڈالا،حادثے میں دونوں بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ والد شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والے بیٹے اور بیٹی کی لاشیں اور زخمی والد کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









