ڈمپرنےکراچی میں مزیدتین افرادکوہلاک کردیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ کےقریب ٹریفک کاالمناک حادثہ پیش آیاہے ، جہاں تیزرفتارڈمپر نےموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
ریسکیو ذرائع کیمطابق ، اس موقع پر تین افراد ہلاک ہوگئے ، جنکی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔اس واقعےکےبعد ، ناراض شہریوں نےڈمپرکوآگ لگادی۔
پولیس موقع پرپہنچی اور اس صورتحال کو کنٹرول کیااورواقعے کی تحقیقات کا آغازکیاگیاہے۔









