
ہاٹ لائن نیوز : یکم جنوری سے بیلجیم میں ڈسپوزایبل ویپس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جبکہ ڈسپوز ایبل ای سگریٹ سیب اور کولا سمیت مختلف ذائقوں کیوجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔
یورپی ملک کا یہ فیصلہ اس کے قومی انسداد تمباکو نوشی کے منصوبے کے مطابق آیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صحت کو یقینی بنانا ہے اور بیلجیم اس اقدام پر پہلا یورپی یونین کا ملک بن گیا ہے۔
بیلجیئم کا دعویٰ ہے کہ اس نے ڈسپوزایبل ای سگریٹ سے لاحق خطرات پر فوری ردعمل ظاہر کیا ہے، جو تقریباً 5 سال قبل مارکیٹ میں آیا تھا۔









