ڈرائیور نے انتہائی مہارت سے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا

0
190
ڈرائیور نے انتہائی مہارت سے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس خان پور میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کیمطابق گرین لائن ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر تین سے روانہ ہوئی تو گیٹ نمبر 94 پر کانٹے میں فنی خرابی سامنے آئی جس کے بعد ڈرائیور نے بروقت کانٹا دیکھ کر ٹرین روک دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈرائیور کی سائیڈ سے انجن کے دو پہیے پٹری سے اترے اور واپس پٹری پر چڑھ گئے جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین کو فوری روک کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

تھانہ سٹی ریلوے کے اے ایس آئی یوسف مہر موقع پر موجود تھے، بعد ازاں گرین لائن ایکسپریس کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

Leave a reply