ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر

0
63
ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر

لاہور: حکومت نے سابق انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، تاہم حال ہی میں ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل راؤ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply