ڈاکٹرزنےمریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی نکال لی

0
186
ڈاکٹرزنےمریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی نکال لی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی نکال دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ مریض پیشے کے اعتبار سے کسان ہے جو پیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر اسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مریض کے ضروری ٹیسٹ کیے اور ساتھ ہی ایکسرے بھی کیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

ڈاکٹروں نے مریض کو بڑی آنت میں لوکی کی موجودگی کے بارے میں بتایا اور اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا اور 2 گھنٹے تک آپریشن کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی کونکال لیاگیا ہے جب کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Leave a reply