ڈاکوؤں کےساتھ شہری کافلمی انداز میں مقابلہ سوشل میڈیاپروائرل

ہاٹ لائن نیوز : شمالی کراچی کے بلال کالونی علاقے میں ، ایک شہری نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ڈکیتی کو نااکام بنادیا،واقعے اور فائرنگ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جسمیں گولیوں کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔
تفصیلات کیمطابق ، یہ واقعہ آج صبح اسوقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ جب ڈاکوؤں نے شہری کو روکا تو اسنے اپنی جان بچانے اور قیمتی سامان کو محفوظ رکھنے کیلئے فلمی انداز میں انتقامی کارروائی کردی۔
شہری اور ڈاکوؤں کی فائر کیجانے والی گولیوں کی گونج گلی میں سنی جاتی رہی ، جسکے بعد ڈاکو لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے ، شہری بھی محفوظ تھا جبکہ ڈاکوواردات میں ناکام رہے۔









