
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں نے نجی یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول نہال والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا جب کہ اس کا چچا 32 سالہ ایاز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو مقابلے کے دوران مارے گئے جبکہ مقتول کے چچا کا کہنا ہے کہ نہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے اس نے دونوں ڈاکوؤں کو قتل کیا۔
نیاز کے مطابق مقتول کے ماموں، مقتول کا بھتیجا اور زخمی ماموں سعدی ٹاؤن سے نارتھ ناظم آباد میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔









