ڈاکوؤں نےجنازے میں جانےوالوں کو لوٹ لیا

0
194
ڈاکوؤں نےجنازے میں جانےوالوں کو لوٹ لیا

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں تھانہ صدر کی حدود شاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد کو لوٹ لیا گیا۔

4 ڈاکو خاتون سمیت 9 افراد سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو موبائل فون سے بھی محروم کر دیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply