چین کو ٹیرف میں استثنا نہیں دیا جائے گا

چین کو ٹیرف میں استثنا نہیں دیا جائے گا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو ٹیرف پر کسی قسم کے استثنا کا اعلان نہیں ہوا، انھوں نے کہا ہے کہ الیکٹرانکس مصنوعات پر قلیل المدت چھوٹ ہے، ان مصنوعات پر پہلے ہی بیس فی صد ٹیرف نافذ ہے، انھیں صرف ٹیرف کی ایک مختلف کیٹگری میں منتقل کیا گیا ہے، لیکن ان پر بھی مستقبل قریب میں ٹیرف لاگو ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری بدسلوکی کے دن ختم ہو گئے ہیں، غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچ سکے گا، خاص طور پر چین جو ہم سے بدترین سلوک کرتا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم تمام مصنوعات خود تیار کریں گے، موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد ہو گا، سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ضرور ہوگی تاہم ٹیرف میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔









