
چین کا پاکستان کی بحری صنعت میں سرمایہ کاری کا اعلان
ایس۔ آئی۔ ایف۔ سی کےتعاون سے چین کی سرمایہ کاری سے بحری صنعت کا آغاز ہو گیا، ایس۔آئی۔ ایف۔ سی کی مدد سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔ پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔
چینی کمپنی کی طرف سے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب سے پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، چین نے مستقبل میں بھی پاکستان کی وزارت بحری امور کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔







