چین کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

چین کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف معاہدے کے لئے زبردستی اور دھمکی نہیں چلے گی،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے ٹیرف معاہدے بارے امریکی پیغامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین معاہدے کے لئے امریکی پریشر کا کوئی اثر نہیں لے گا، امریکا اگر چاہتا ہے کہ معاملات کو بات چیت سے حل کرے تو دانش مندی کا مظاہرہ کرے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے چین سے مذاکرات باہمی اعتماد اور برابری سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔









