چین کا دلائی لاما کے جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا علان

0
202
چین کا دلائی لاما کے جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا علان

چین کا دلائی لاما کے جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا علان

بدھ بکشوؤں کے روحانی عالم دلائی لاما نے اپنی 90ویں سالگرہ آج منائی، سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ساری دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک مرتبہ پھر اصرار کیا ہے کہ دلائی لامہ کے جانشین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہو گا، ہمالیہ کے جنگلات میں بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبات اور راہبوں کی صدائیں گونجتی رہیں۔

دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 سے بھارت میں مقیم ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں ایک سادہ بدھ بکشو ہوں اور اپنی سالگرہ نہیں مناتا‘، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو یہ موقع ان کے ساتھ منا رہے تھے، روایتی لباس اور زرد چادر پہنے دلائی لاما 2 بکشوؤں کے سہارے اپنے ہزاروں پیروکاروں کو اپنی ہمیشہ والی مشہور مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھ ہلاتے رہے۔

Leave a reply