چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا “روبوٹ فون” متعارف کرایا

0
47
چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا "روبوٹ فون" متعارف کرایا

اسپین میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ایک چینی کمپنی نے جدید طرز کا فون پیش کیا ہے جسے دنیا کا پہلا روبوٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔
روبوٹ فون کی خاص بات اس کا انوکھا کیمرا سسٹم ہے۔ عام اسمارٹ فونز میں فکس شدہ یا روٹری کیمروں کے بجائے، اس ڈیوائس میں ایک گیمبل میکانزم نصب ہے جس کے ذریعے ایک “مصنوعی ہاتھ” پیچھے سے باہر نکلتا ہے اور کیمرے کو 360 ڈگری گھما کر تصاویر اور ویڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔
یہ گیمبل بازو بائیں سے دائیں جانب حرکت کرتا ہے، جس سے آپ کسی بھی منظر کو آسانی سے کیپچر یا لائیو اسٹریم کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کیمرا نہ صرف عام فوٹوگرافی کے لیے ہے بلکہ سیلفی لینے اور ویڈیو کالز کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے، جس سے صارفین کو ایک نیا تجربہ ملے گا۔
فون کے پچھلے حصے پر اس کے علاوہ دو اور کیمرے بھی موجود ہیں، جو روایتی اسمارٹ فونز کی طرح فوٹو اور ویڈیو کے لیے استعمال ہوں گے۔
اس ڈیوائس کو کمپنی اس سال کی دوسری ششماہی میں مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم ابھی تک اس کی قیمت اور مکمل تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Leave a reply