
چین میں سائنسدانوں نے ایسا گوشت تیار کیا ہے جو چکن کی طرح ذائقہ، ساخت اور غذائیت رکھتا ہے۔
محققین نے اس متبادل گوشت کی تیاری کے لیے فرمینٹیشن اور فائبر اسٹرکچرنگ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ اس پروٹین میں پودوں سے حاصل شدہ غذائی اجزاء کے ساتھ فنگس بھی شامل ہے۔ ابتدائی تجربات میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ اس گوشت کو چکن کی طرح پکایا جا سکتا ہے اور اسے ریشے ریشے کرکے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس متبادل گوشت کے پیچھے مقصد بڑے پیمانے پر پولٹری فارمنگ پر انحصار کم کرنا اور عوام کو سستا، غذائیت بخش اور پائیدار متبادل فراہم کرنا ہے۔
چینی فوڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی ایجاد طویل مدتی غذائی تحفظ کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ پروڈکٹ منتخب مارکیٹس میں دستیاب ہوگا اور بعد ازاں اسے ریسٹورنٹس، پیکڈ فوڈ اور گھریلو استعمال کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔









