
ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے وفاقی کابینہ نےسیکیورٹی کی منظوری دیدی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 245 کےتحت فوج تعینات کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔
ٹرافی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسزچیمپئنز سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگی۔ غیر ملکی ٹیمیں ٹورنامنٹ کیلیے 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائینگی۔
وزارت داخلہ نے صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹیمزکو فل پروف سیکیورٹی فراہم کیجائے۔








