چیمپئنز ٹرافی 2025:جیتنے والی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کااعلان کردیاگیاہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے53 فی صد اضافہ کیاگیاہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں مجموعی طورپر69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کیجائے گی، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو22 لاکھ اور40 ہزار ڈالرز ،جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزارڈالرز دیےجائینگے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 5لاکھ60,000 ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے کےہر میچ میں کامیابی پر 34ہزارڈالر کا انعام دیا جائیگا۔
پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنیوالی ٹیموں کو 3لاکھ50,000 ڈالر اور7ویں اور8ویں پوزیشن پر آنیوالی ٹیموں کو 1لاکھ40,000 ڈالر ملینگے۔ تمام ٹیموں کو شرکت کیلیے 1لاکھ25,000 ڈالر کی رقم بھی دی جائیگی۔









