چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہو گا

0
51

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی۔ سی ۔سی ) کا دو رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے۔

آئی ۔سی۔ سی کے وفد میں سینئر منیجر ایونٹ سارا ایڈگر اورمنیجر ایونٹ عون زیدی شامل ہیں،آئی سی سی کا وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہولتوں کا جائزہ لے گا جبکہ وفد کل لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور بدھ کو اسلام آباد میں اسٹیڈیم کا جائزہ لے گا، آئی۔ سی ۔سی کے ہیڈ ایونٹ کرس ٹیٹلی کل لاہور میں وفد کو جوائن کریں گے، یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Leave a reply