چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام غائب کیوں ؟

ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ءمیں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی نشریات میں ایونٹ کے لوگو میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔
جمعرات کے روز دبئی میں چیمپئنز ٹرافی میچ میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے میچ کی نشریات کے لوگو میں پاکستان کا نام نہیں دیکھا گیا تھا ، جس پر شائقین سوالات اٹھا رہے تھے ، جبکہ کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین افتتاحی میں لوگو میں پاکستان کانام درج تھا۔
تاہم ، اب آئی سی سی نے اس معاملے میں تکنیکی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجوہات کیوجہ سے کی گئی تھی جو کل درست کیا جائیگا ، میچ کے دوران لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔
ترجمان کے مطابق ، پاکستان کا نام آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کلپس کے لوگو میں ہے ، پاکستان کا نام صرف براڈکاسٹ لوگو سے غائب تھا۔








