چیمپئنز ٹرافی: براڈکاسٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز

0
193
چیمپئنز ٹرافی: براڈکاسٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز

ہاٹ لائن نیوز : چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نشریاتی حقوق خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیا۔

ذرائع کیمطابق براڈکاسٹرزنے آئی سی سی سے چیمپئنزٹرافی کاشیڈول فوری جاری کرنیکامطالبہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے 2027 تک میڈیا رائٹس نشریاتی اداروں کو 3 ارب ڈالرز میں دیے تھے اور آئی سی سی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس دائرے میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ براڈ کاسٹرز کو پاک بھارت میچز سے سب سے زیادہ کمائی کرنی تھی۔

اب شیڈول کےاعلان میں تاخیرسےبراڈ کاسٹرز کو بڑا نقصان ہورہاہے اور براڈکاسٹرزنے آئی سی سی سے ٹرافی کےشیڈول کا فوری اعلان کرنیکا مطالبہ دہرایاہے۔

Leave a reply