چیمپئنز ٹرافی؛ سیکیورٹی کیلیےکتنے ہزاراہلکار تعینات کیےجائیں گے؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانیکی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کےلاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ٹیموں اور ہائی پروفائل میچزکی سیکیورٹی کو یقینی بنانیکے لیے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیےجائیں گے۔
لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکارحفاظتی انتظامات کرینگے، اسطرح سپیشل برانچ کے 411 سینئرافسران بھی حفاظتی انتظامات کرینگے۔
اسکے علاوہ میچوں کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے پاک فوج اور رینجرزکے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔
اسی طرح سٹیڈیم کیطرف جانےوالےتمام راستوں کی سیف سٹی کیمروں سےنگرانی کی جائیگی ۔









