چیمپئنزٹرافی کو سبوتاژ کرنےکیلیے فسادی ٹولہ پھرمتحرک

0
162
چیمپئنزٹرافی کو سبوتاژ کرنےکیلیے فسادی ٹولہ پھرمتحرک

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےپی ٹی آئی پر سخت تنقید کی ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور بدعنوانی کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک یوم ترقی منا رہا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی بلیک ڈے منا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو عزت دینیکا موقع آتا ہے ، بدعنوان گروہ اپنا سر اٹھاتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی پی ٹی آئی پر الزام شرانگیزی کاالزام لگایا اور کہا کہ پاکستان کے تعلقات عالمی سطح پر بڑھ رہے ہیں ، لیکن پی ٹی آئی ملکی عزت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 9 اور 26 نومبر جیسے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گونڈ پور نے خود ہی اعتراف کیا کہ انکے 99 ٪ مطالبات پورے ہوئے ہیں ، تو احتجاج کا جواز کیا ہے؟

خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے مفادات کیلئے نقصان دہ ہے اور سازشی ٹولہ چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنیکے لئے متحرک ہے۔

Leave a reply