
چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قانون کی بالادستی اہم ہے
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ انصاف صرف اداروں کی ہی نہیں بلکہ انسانیت کی بھی ذمہ داری ہے، عالمی یوم انصاف کے موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف سرحدوں کا پابند نہیں ہوتا، یہ امن اور انسانی وقار کا ستون ہے۔
دنیا کے مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، انصاف کی جدوجہد میں عدلیہ دنیا کے ساتھ کھڑی ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون کی بالا دستی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی انصاف کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل کریمنل عدالتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔









