چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اہم تقرریوں کی منظوری

0
96
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اہم تقرریوں کی منظوری

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری دی گئی، جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ کی سربراہی کے لیے جسٹس کامران ملاخیل کا نام بھی منظور کیا گیا۔

اسی دوران کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے کی سفارش کر دی۔ وہ اس وقت بطور ایکٹنگ جج عدالتِ عظمیٰ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نئی تقرریوں سے متعلق سمریاں اب آئینی طریقہ کار کے تحت مزید مراحل سے گزریں گی۔

Leave a reply