
چیف جسٹس کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ
عمر ایوب کے خط کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے رابطہ کیا ہے، چیف جسٹس نے جمعہ کو عمر ایوب کو ملنے کے لیے بلایا ہے، عمر ایوب نے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اگر میں اسلام آباد ملنے آیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر کے انکار پر چیف جسٹس نے ان سے دوسرا آپشن پوچھا تو اپوزیشن لیڈر نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔









