چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام

0
195
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نےافسران و سٹاف اور سائلین کے لئے بنیادی طبی امداد اور ایمرجنسی کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح کردیا

لاہور ہائیکورٹ میں منی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس انوارالحق پنوں، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس انوار حسین بھی موجود تھیں ،افتتاحی تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ صحت مند اور تندرست سٹاف نظامِ انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس لئے سٹاف کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فاضل چیف جسٹس نے ہمہ وقت ایمرجنسی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور بنیادی میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں،لاہور ہائیکورٹ ڈسپنسری کو سالہاسال سے اپ گریڈ نہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہاں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان تھا۔

Leave a reply