چیف جسٹس لاہور کا پتلا نظر آتش

0
313
چیف جسٹس لاہور کا پتلا نظر آتش

ہاٹ لائن نیوز : ماڈل ٹاون کہچری میں سول عدالتوں کی منتقلی کا معاملہ تول پکڑ گیا۔

دو ماہ سے وکلاء کی عدالتوں میں ہڑتال جاری ، جنرل ہاوس اجلاس میں صدر لاہور بار منیر بھٹی کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک متنازعہ نوٹفیکشن واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے کو اپنی انا کا مسلہ بنا لیا ہےہم سراپااحتجاج رہینگے جب تک نوٹفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ۔

اس معاملے پر ماڈل ٹاون وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس کا ساتھ دینے پر اور پنجاب بار کونسل کے شوکاز کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر وکلاء کے پنجاب بار کونسل نے لائسنس بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے بعد ریلی ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی ۔

وکلاء نے ہاتھوں پر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے وکلاء نے جی پی او گیٹ کے باہر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کا علامتی پتلا بھی نظرآتش کیا۔

Leave a reply