چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

0
236
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس علی باقرنجفی محمدآفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پربطور اعتراض کیس سماعت کی ، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ، عدالت میں درخواست گزار کے وکیل آفاق احمد نے دلائل دئیے ۔

درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا ،بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا ،۔بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکےسنگین جرم کیاہے، قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نےچیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا،توہین دین اسلام پرچیف الیکشن کمشنرکیخلاف مقدمہ درج کرناقانونی تقاضاہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ، عدالت درخواست گزار کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت دے۔

Leave a reply