چیئرمین ڈرگ کورٹ کے اہم فیصلے

0
233
چیئرمین ڈرگ کورٹ کے اہم فیصلے

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں ڈویژن کے تمام ڈرگ انسپکٹرز اور سیکرٹریز کو کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین/جج ڈرگ کورٹ لاہور ڈویژن محمد نوید کریں گے، ہر علاقے کے ڈرگ انسپکٹر سے پوچھا جائے گا کہ اپنے اپنے ایریاز میں غیر قانونی فارمیسی، ڈرگ مافیا اور میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف کتنے کیسز بنائے گئے ہیں ؟کتنے عدالتوں میں جمع کروائے گئے اور کتنے کیسز زیر التواء ہیں؟ اور زیر التواء کیسز کا سبب بھی پوچھا جائے گا کہ ابھی تک عدالت میں دائر کیوں نہیں ہوئے ؟ اور اس کے علاوہ سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈز سے بھی پوچھا جائے گا کہ زیر التواء کیسز کی تعداد کتنی ہے؟ جن کی ابھی تک پراسیکیوشن نے اجازت نہیں دی اور وجہ بھی پوچھی جائے گی اور یہ بھی پوچھا جائے گا کہ کتنے لوگوں کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا ؟

Leave a reply