چہرے پر بیٹھی مکھی اڑنے کی کوشش نےآنکھ ضائع کردی

0
200
چہرے پر بیٹھی مکھی اڑنے کی کوشش نےآنکھ ضائع کردی

ہاٹ لائن نیوز : چین میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک چینی شہری ایک چھوٹی مکھی کی وجہ سے اپنی آنکھ ہمیشہ کے لیے کھو بیٹھا۔

چین کے شہر شینزن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے کام میں مصروف تھا کہ ایک مکھی اس کے گرد مسلسل گونج رہی تھی اور جیسے ہی مکھی اس کے منہ کے قریب آئی تو اس نے غصے میں آکر مکھی کو مارا۔

مکھی کو کچھ نہیں ہوا، لیکن اس نے مارنے کے عمل میں اس کی بائیں آنکھ کو نقصان پہنچ گیا ، چینی شخص کی آنکھ چند منٹوں کے بعد سرخ ہو گئی اور سوزش کی وجہ سے درد بڑھ گیا جس کے بعد وہ علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس پہنچا۔

بعد میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کی دی گئی دوائیوں سے بھی اس شخص کو آرام نہیں آیا اور آہستہ آہستہ اس کی بینائی ختم ہونے لگی۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ کی آنکھ میں پھیلنے والے انفیکشن کی وجہ سے اس کی آنکھ اور گردونواح میں شدید انفیکشن ہصااور انفیکشن کو دماغ تک پھیلنے سے روکنے کے لیےاس شخص کی آنکھ کو ہٹانا پڑا۔

Leave a reply