چھبیس نومولود بچوں کو بچانے والا ‘ہیرو’ کون ہے؟

0
249
چھبیس نومولود بچوں کو بچانے والا 'ہیرو' کون ہے؟

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ درجنوں بچوں کو بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث وارڈ میں 60 سے 70 بچے اور ان کے اہل خانہ پھنس گئے، کئی بچوں کو چلڈرن وارڈ کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز نے بچا لیا اور انہیں وارڈ سے باہر نکال کر ایمرجنسی روم میں منتقل کر دیا گیا۔

سماجی کارکن صنم جمالی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بچوں کو آگ سے بحفاظت نکالتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے 26 بچوں کی جان بچانے والے شخص کا نام ہے۔ ارشد جو کہ صرف ایک وارڈ بوائے ہے اور ہمارا ‘ہیرو’ ہے۔

Leave a reply