“چپچپی اورمیل جمی استری؟ کچن کی چیزوں سےکریں صاف!”

0
66
"چپچپی اورمیل جمی استری؟ کچن کی چیزوں سےکریں صاف!"

اگر استری کی صفائی بروقت کر لی جائے تو نہ صرف کپڑے جلنے سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ استری کی کارکردگی اور عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چند سادہ گھریلو ٹوٹکے استری کو دوبارہ ہموار اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔
جلی ہوئی استری صاف کرنے کے آزمودہ گھریلو طریقے
بیکنگ سوڈا اور لیموں
بیکنگ سوڈا میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ تیار کریں اور جلے ہوئے حصے پر لگا دیں۔ چند منٹ بعد نرم کپڑے سے رگڑیں، میل آسانی سے صاف ہو جائے گی۔
ٹوتھ پیسٹ کا استعمال
گہرے داغوں کے لیے سفید ٹوتھ پیسٹ کو ہلکے ہاتھ سے استری کے نچلے حصے پر رگڑیں۔ یہ طریقہ ضدی میل کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سرکہ اور پانی
روئی کو سرکہ ملے پانی میں بھگو کر متاثرہ حصے پر رکھیں، پھر کپڑے سے صاف کر لیں۔ یہ طریقہ استری کی سطح کو نقصان پہنچائے بغیر میل ہٹا دیتا ہے۔
پیراسٹامول کی گولی
استری کو ہلکا سا گرم کر کے چمٹے کی مدد سے پیراسٹامول کی گولی جلے ہوئے حصے پر رگڑیں۔ گولی پگھل کر میل کو نرم کر دیتی ہے جسے فوراً کپڑے سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
نمک اور اخبار
اخبار پر نمک پھیلا کر گرم استری آہستہ آہستہ اس پر چلائیں۔ نمک کی رگڑ سے چپچپی میل صاف ہو جاتی ہے۔
صفائی کے بعد استری کو ٹھنڈا ہونے دیں اور کسی پرانے کپڑے پر آزما لیں تاکہ باقی ماندہ میل قیمتی کپڑوں کو نقصان نہ پہنچائے۔
چند منٹ اور گھریلو اشیاء کے استعمال سے پرانی استری کو دوبارہ کارآمد بنایا جا سکتا ہے، جس سے نہ صرف پیسے بچتے ہیں بلکہ کپڑے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

Leave a reply